برائلر گوشت کے نرخ بڑھ گئے، قیمت 519 روپے کلو مقرر

05-02-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھنے آیا ہے، تاہم برائلر مرغی کے نرخ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر کے نرخ میں 15 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 519 روپے فی کلو پر برقرار ہے، اس کے برعکس صافی گوشت شہریوں کو 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی 10 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 330 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ نرخ 344 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، پرچون سطح پر زندہ برائلر 358 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، فی درجن انڈے 246 روپے میں دستیاب ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 7,260 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں طلب اور رسد کے مطابق قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان ہے، جبکہ شہریوں نے قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔