پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
05-02-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے 4 مئی تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں۔
ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ صبح کے وقت سورج نکلنے کے باوجود دن میں بارش کے امکانات برقرار ہیں۔