والٹن روڈ، پولیس وین اوور سپیڈنگ کے باعث الٹ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

05-02-2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس موڑ، والٹن روڈ پر ایک پولیس وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ گاڑی کو بھی معمولی نقصان پہنچا، حادثے کے فوراً بعد موقع پر موجود شہریوں  نے اپنی مدد آپ کے تحت پولیس وین کو سیدھا کیا اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے میں مدد دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی وجہ اوور سپیڈنگ معلوم ہوتی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، شہریوں  نے حکام پر زور دیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔