لاہور: 265 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 310 زخمی

05-01-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 310 زخمی ہوئے، 91 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 219 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔