فیکڑی ایریا: بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان جاں بحق

05-01-2026

(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا کے علاقہ سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 25 سال ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ متاثرہ نوجوان کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔ ترجمان نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے متوفی کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کیلئے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔