محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

05-01-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے 02 اور 03 مئی کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 02 مئی کی رات سے 04 مئی کی صبح تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 02 مئی کی رات سے 04 مئی کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خوشاب، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے، بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔