ٹم پین نے پی ایس ایل 11 کا تجربہ خوشگوار قرار دے دیا

05-01-2026

(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اپنے تجربے کو خوشگوار قرار دے دیا۔

ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں تاہم، ملتان سلطانز کا سفر پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹم پین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل کا یہ سفر انتہائی یادگار رہا، اگرچہ بدقسمتی سے ٹیم ٹورنامنٹ میں مزید آگے نہ بڑھ سکی۔   انہوں نے کہا کہ شاندار لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، پی ایس ایل میں تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں۔خیال رہے کہ ٹم پین کے اس بیان کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔