کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

05-01-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری کو روک کر واردات کرتے ہیں اور اس سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیتے ہیں، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہری حسن رضا کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شہری حفیظ سینٹر میں ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اسے لوٹ لیا گیا۔ پولیس  نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔