شادمان: حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا
05-01-2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے سنت نگر میں 45 سالہ طارق نامی شخص اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب شادمان کے علاقے میں چار روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت 29 سالہ شیراز ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر کے باعث پیش آیا تھا۔ پولیس اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔