گلبرگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی

05-01-2026

(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقے سے کالج کی طالبہ طیبہ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ کے بھائی سعید احمد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں دفعہ 365 بی شامل کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق طیبہ امتحان دینے کیلئے کالج گئی تھی لیکن واپس گھر نہیں پہنچی، مدعی کے مطابق بہن  نے امتحان دیا اور کالج بھی گئی، تاہم واپسی پر لاپتہ ہو گئی۔ مدعی بھائی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیبہ کو اغوا کیا گیا ہے اور انہوں نے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے کیمروں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبہ کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔