مزدوروں کی عظمت کو سلام ،انکی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے: مریم نواز

05-01-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محنت کشوں، مزدوروں اور کان کنوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا بھر کے محنت کش قابلِ احترام ہیں اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ ورکرز، کان کنوں اور مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے صنعتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے۔ مریم نواز شریف نے خاص طور پر ان محنت کش خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنے خاندانوں کا معاشی سہارا بن رہی ہیں اور مشکل حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت، بہتر کام کے حالات اور ان کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔