پی ایس ایل، دوسرے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد اور اسلام آباد کی ٹیمیں آج مدِمقابل ہوں گی
05-01-2026
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ 3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔
اتوار 3 مئی کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلیمنیٹر ٹو کے ذریعے آج ہو جائے گا، میچ کی تیاری کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کرکٹرز نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی، ایونٹ میں پہلی بار شرکت کر کے متاثر کن کھیل پیش کرنے والی حیدر آباد کنگز کی ٹیم کو شائقین کی جانب سے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔