پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی

04-30-2026

(لاہورنیوز) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی افواہ قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔

  وائس چئیرمین آل پاکستان پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوام کو بلا تعطل پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔ نعمان علی بٹ نے کہا کہ ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پٹرول پمپس کھلے ہیں۔