سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
04-30-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 829 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 28 ارب 13 کروڑ 61 لاکھ 45 ہزار 942 روپے مالیت کے 36 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 479 شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 588 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.41 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.23 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔