عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

04-30-2026

(لاہورنیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

  آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 772 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 14ہزار 919 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 356 روپے ہوگئی ہے، جبکہ عالمی بازار میں سونا 44 ڈالر اضافے کے بعد 4616 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 55 روپے بڑھ کر 7 ہزار 821 روپے کا ہوگیا ہے۔