سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

04-30-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 337 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.41 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.23 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔