ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھر چوری کرنے والا گینگ گرفتار
04-30-2026
(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھر چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز9، بیدیاں روڈ اور تھانہ ہیئر کی 3 نقب زنی وارداتیں حل کر لی گئیں، اسد اسحاق کے گھر چوری میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان میں سرغنہ ابراہیم، علی حمزہ، ساجد اور آسیہ بی بی شامل ہیں، ملزمان نے تھانہ ہیئر کے علاقہ میں مزید 2 چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد سامان میں لیپ ٹاپ، کیمرہ، جیولری، پرفیومز، قیمتی کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں، ملزمان خالی گھروں کی ریکی کر کے دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوتے تھے، چوری شدہ سامان لاہور سے قصور اور نورپور نہر کی جانب منتقل کیا جاتا تھا، مزید سہولت کاروں اور مال خریدنے والوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔