بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام، پولیس ملازم گرفتار

04-30-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں پولیس ملازم کے خلاف اپنی ہی بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والدین کی درخواست پر ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی شادی پانچ سال قبل ملزم کے بیٹے سے ہوئی تھی اور وہ دو بچیوں کی ماں ہے۔ الزام ہے کہ ملزم، جو سپیشل برانچ میں کلریکل سٹاف کے طور پر تعینات تھا، خاتون کو عرصہ دراز سے ہراساں کرتا رہا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اسے دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر اس  نے کسی کو کچھ بتایا تو اس کے والد اور بھائیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔