پہلا ایلیمینیٹر: ملتان سلطانز کا حیدر آباد کنگزمین کو 160 رنز کا ہدف

04-29-2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے ایلیمینیٹر میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 67 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، محمد نواز 18، صاحبزادہ فرحان 15 اور سٹیو سمتھ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر اور پیٹرل سڈل 9،9 رنز ہی بنا سکے، جوش فلپ 6، فیصل اکرم 4، محمد عمران 2 اور عرفات منہاس ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ محمد اسماعیل ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا جبکہ صائم ایوب اور گلین میکسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی نے اسلام آباند یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔