سرکاری سکولوں میں طلبہ کی آن لائن حاضری کا منصوبہ ناکام
04-29-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی آن لائن حاضری کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ہی مشکلات کا شکار ہو گیا۔
محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں صرف 39 فیصد طلبہ کی حاضری آن لائن درج کی جا سکی، مجموعی طور پر 95 لاکھ طلبہ میں سے تقریباً 37 لاکھ کی حاضری ٹیب کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔ کارکردگی کے حوالے سے چنیوٹ 82 فیصد حاضری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ جہلم67 فیصد کے ساتھ دوسرے اور ننکانہ صاحب 66 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ دوسری جانب لاہور اور خانیوال سب سے پیچھے رہے، جہاں صرف 20 فیصد طلبہ کی آن لائن حاضری لگائی جا سکی، خانیوال میں 3 لاکھ 29 ہزار طلبہ میں سے صرف 61 ہزار جبکہ لاہور میں 5 لاکھ 68 ہزار میں سے محض ایک لاکھ طلبہ کی حاضری ریکارڈ ہوئی۔