پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ، بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع
04-29-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا، بڑے بازاروں میں عملی نفاذ شروع ہو گیا۔
پنجاب میں پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا، صرف چار ماہ میں 9 لاکھ 37 ہزار کلو سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے گئے۔ 75مائیکرون سے کم تھیلیوں پر جلد مکمل پابندی ہو گی، انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز، بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ، وارننگ کا دور ختم ہو گیا، سنگین خلاف ورزی پر فوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ جرمانے، دیگر اضلاع میں بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی میں سرفہرست، فیلڈ آپریشنز میں تیزی کی جا رہی ہے۔