تھانہ شفیق آباد کی حدود میں 18 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی،ملزم گرفتار

04-29-2026

(لاہور نیوز) کچا راوی روڈ، تھانہ شفیق آباد کی حدود میں 18 سالہ بلال کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئےملزم امجد علی کو حراست میں لیا جبکہ متاثرہ لڑکے کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان  کو ملزم امجد علی نے اغوا کیا ، جس کے بعد بلال کو ملزم امجد علی نے بدفعلی کا نشانہ بنایا ۔کچاراوی روڈ پہنچے پر اہل علاقہ نےملزم کو تشددکا نشانہ بنایا۔