بورڈز نے نہم کے سالانہ امتحان 2027کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا
04-29-2026
(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور سمیت تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2027 کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ریگولر طلبہ کیلئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے۔ تاہم جو طلبہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکیں گے، وہ 600 روپے فی طالبعلم لیٹ فیس کے ساتھ 23 جون تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکتے ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق رجسٹریشن مکمل کروانے والے طلبہ 2027 میں نہم جماعت جبکہ 2028 میں دہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر طلبہ کی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی طالبعلم کو امتحان میں شرکت سے محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔