نواز شریف کی طرح کسی بھی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا:وسیم عباس

04-29-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔

حال ہی میں وسیم عباس نے اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ وسیم عباس نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کی ہمیشہ اتنی سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹ کا حال پوچھتے تھے،  بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوا دیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے ہسپتال کی آفر کرتے تھے۔ وسیم عباس کا کہنا تھا کہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔