صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جانے لگا
04-29-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بدستور عدم استحکام کا شکار ہیں، جس کے باعث شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری نرخوں کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 511 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی مختلف سطحوں پر فرق دیکھا جا رہا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 325 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل سطح پر یہ 339 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 353 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے، فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 246 روپے برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 260 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں سے موثر نگرانی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔