سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، موسم خوشگوار، آج بھی بارش کا امکان

04-29-2026

(لاہور نیوز) شہر میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، آج بھی شہر میں 30 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے، جس کے باعث حبس کا احساس برقرار رہ سکتا ہے۔ ادھر شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو نسبتاً معتدل بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہریوں کو بدلتے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔