ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار، ہلکی بارش کا امکان
04-28-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ روز ہلکی بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
شہر میں گرد آلود ہواؤں کا راج، درختوں کے سوکھے پتے ہر سو بکھر گئے۔ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، آسمان پر سیاہ بادلوں نے ڈیرے جمالیے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ روز ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔