سی سی ڈی کے ایک روز میں 3 مبینہ پولیس مقابلے، 6 ملزم ہلاک

04-28-2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی نے ایک روز میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزموں کو ہلاک کر دیا۔

چوہنگ اور اقبال ٹاؤن کے بعد سی سی ڈی ڈیفنس کا مبینہ مقابلہ، سی سی ڈی نے ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکل سواروں کو روکا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت بشیر اوڈھ اور عبد الغفور کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق بوریوالہ سے ہے، فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔