پنجاب حکومت نے غریب نادار فنکاروں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ جاری کر دیا

04-28-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے غریب نادار فنکاروں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ جاری کر دیا گیا.

لاہور آرٹس کونسل سمیت پنجاب آرٹس کونسل کے تمام فنکاروں کو فنڈز جاری کر دیئے، پی ایس پی اے کے تحت فنکاروں کو فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ہر فنکار کو دس ہزار روپے سے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔  فنکاروں کو آخری فنڈ پچھلے سال جولائی میں دیئے گئے تھے۔