سکولوں کی آؤٹ سورسنگ، تیسرے مرحلے میں ریکارڈ درخواستیں موصول
04-28-2026
(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں ریکارڈ تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق تیسرے مرحلے میں سکولوں کو ٹھیکے پر لینے کیلئے 20 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، جبکہ اس مرحلے میں تقریباً 2 ہزار 7 سو سکول آؤٹ سورس کئے جا رہے ہیں، اس سے قبل پہلے دو مراحل میں 10 ہزار سکول پہلے ہی آؤٹ سورس کئے جا چکے ہیں۔ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سکول حوالے کر دیئے جائیں گے تاکہ نئے تعلیمی سال سے قبل انتظامات مکمل کئے جا سکیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق آؤٹ سورسنگ پروگرام کیلئے یہ اب تک کی سب سے زیادہ درخواستیں ہیں، جو اس منصوبے پر اعتماد کا اظہار ہیں۔