پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت تعطل کا شکار

04-28-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت معطلی کا شکار ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ویب سائٹ پر بیک وقت رش کی وجہ سے ای ٹکٹ کا عمل عارضی طور پر معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای ٹکٹ کی فروخت کا عمل جلد بحال کردیا جائے گا جبکہ میچ کیلئے فزیکل ٹکٹ کی فروخت صبح دس بجے سے شروع ہوجائے گی۔ پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ کوریئر کمپنی کے گلشن اور گلستاں جوہر کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ میں بھی عارضی کاؤنٹر پر بارہ بجے سے فزیکل ٹکٹ لئے جا سکتے ہیں۔