استعمال شدہ موبائلز اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئیں

04-28-2026

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم فیصلہ کر لیا۔

کسٹم  نے استعمال شدہ موبائلز اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس  لے لی، استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کسٹم ویلیوایشن 25 ڈالر سے لیکر 110 ڈالر تک بڑھا دی گئی تھی۔ ایف بی آر کے مطابق استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی درآمد پرانی ویلیوایشن پر تاحکم ثانی جاری رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں تھا،  ڈیوٹیز نہیں بڑھ سکتی تھیں، پرانی ڈیوٹیز پر درآمد سے اب استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز مہنگی نہیں ہوں گی۔  اس حوالے سے  تمام ڈرائی پورٹس اور درآمدی پوائنٹس کو فیصلے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔