اے این ایف کی کارروائیاں، 148 کلومنشیات برآمد، 2 خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار
04-28-2026
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 148 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی اور 2 خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، سکھر، اسلام آباد اور کندیاں میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 134 کلو 900 گرام چرس، 13.05 کلوگرام آئس، ایک کلوگرام کوکین، 433 گرام وزنی 960 الپرازولم گولیاں اور 42 گرام وزنی 80 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔