جعلی امیدوار اور نقل کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

04-27-2026

(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے نویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے کمسٹری کا پرچہ، کنٹرولر امتحانات نے دورانِ وزٹ جعلی امیدوار اور نقل کرتے ہوئے امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

49 امتحانی مرکز میں رولنمبر 221520  زین علی کی جگہ جعلی امیدوار حیدر کمال امتحان دے رہا تھا۔  گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز لدھر لاہور سینٹر میں رولنمبر 556855 سمیع الللہ نقل کرتا پکڑا گیا، جعلی امیدوار گرفتار مقدمہ درج جبکہ نقل کرنے والے امیدوار پر یو ایم سی بنا دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی ہدایات کے مطابق نقل کے خلاف متحرک ہے، امتحانات میں شفافیت برقرار رکھیں گے۔