صحیفہ جبار کو نامناسب لباس پہننا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا پر شدید تنقیدکاسامنا
04-27-2026
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صحیفہ جبار کو نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ صحیفہ بلا جھجھک سوشل میڈیا پر کھل کر اظہار رائے کرنے کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے۔ حال ہی میں صحیفہ جبار لاہور میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں ان کا نیا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔انہوں نے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ ایک منفرد لباس زیب تن کیا جس میں سفید منی اسکرٹ، سادہ شرٹ اور بغیر آستینوں کا ٹینس سوئیٹر شامل تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ فیشن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض صارفین نے اسے جرات مندانہ اور جدید اسٹائل قرار دیا۔