چھٹیوں میں کمی یا ان کے شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
04-27-2026
(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں جمعہ کی چھٹی کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے، جمعہ کی چھٹی مستقل نہیں کی جا رہی اور آنے والے ہفتوں میں اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کمی یا ان کے شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حتمی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔