پاکستان سپر لیگ 11 فائنل، اعزازی ٹکٹس پر پابندی لگا دی گئی

04-27-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعزازی ٹکٹس کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی بھی سرکاری یا نجی محکمے کو فائنل کیلئے اعزازی ٹکٹس فراہم نہیں کرے گا اور میچ دیکھنے کے خواہشمند افراد کو باقاعدہ ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ حقیقی کرکٹ فینز کو ترجیح دی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے شائقین میں پہلے ہی خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔