پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بے قابو، برائلر گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت
04-27-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں بدستور عدم استحکام کا شکار ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 511 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی فرق دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فارم گیٹ ریٹ 325 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل میں 339 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں زندہ برائلر 353 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت 246 روپے فی درجن برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔