لیسکو مصطفیٰ آباد سب ڈویژن میں زرعی ٹیوب ویلز سے بجلی چوری پکڑی گئی

04-27-2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مصطفیٰ آباد سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو زرعی ٹیوب ویلز پر بجلی چوری پکڑ لی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایس ڈی او مشہود احمد نے لیسکو ٹیم اور پولیس کے ہمراہ رات گئے کارروائی کی، چھاپے کے دوران ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی لگا کر جبکہ دوسرا میٹر بند کرکے چلایا جا رہا تھا۔ لیسکو حکام  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کنکشنز منقطع کر دیئے اور میٹرز و تاریں قبضے میں  لے لیں، ایس ڈی او کے مطابق یہ کارروائی ایس ای سینٹرل سرکل اور ایکسین کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ مشہود احمد نے بتایا کہ بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر متعلقہ افراد کو ڈیٹیکشن بل جاری کیا جائے گا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔