کہیں موسم گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش؛اہم پیش گوئی آ گئی

04-26-2026

(لاہور نیوز) کہیں موسم شدید گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آ گئی۔

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سوموار کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، مری، گلیات اور گردونواح میں دن کے دوران موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بعد از دوپہر بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔