ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

04-26-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور فراڈ کے مقدمے میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عبداللہ، عادل، محمد عدنان اور شاہ فیصل شامل ہیں جبکہ ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ملزمان کے خلاف قتل اور فراڈ کی دفعات کے تحت فیصل آباد اور سرگودھا میں مقدمے درج تھے، علاوہ ازیں ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔