سپیکر پنجاب اسمبلی سے وزیر اعظم شہباز شریف اور اہم شخصیات کی تعزیتی ملاقاتیں

04-26-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سپیکر ہاؤس میں ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اُنکے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ملاقات ملاقات محسن نقوی، سلیمان شہباز، طلحہ برکی، ملک احمد سعید خان، ڈاکٹر ملک امیر خان اور ملک تیمور خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء رانا مشہود احمد خان اور چودھری سالک حسین نے بھی سپیکر سے علیحدہ ملاقاتیں کیں اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر قریبی ساتھی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات، سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا, انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا اور وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔