شاہدرہ ٹاؤن: جائیداد تنازع پر فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

04-26-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر تین گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ درویش گل، امیر گل اور سعد گل گروپ کے درمیان ہوا جبکہ تینوں فریقین آپس میں بھائی ہیں۔ واقعے کے دوران گولی لگنے سے ایک راہ گیر خاتون پروین بی بی زخمی ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔