لاہور: 213 ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق 259 زخمی
04-26-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 213 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور259 زخمی افراد ہوئے ہیں جن میں 101 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے جبکہ 158 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔