گوالمنڈی: اے سی کٹس اور آؤٹر چرانے والا2 رکنی گینگ گرفتار
04-26-2026
(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں اورعمارتوں سے اے سی کٹس اور آؤٹر یونٹس چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ سب انسپکٹر نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے نقب زنی کے آلات، ایک اے سی، دو کٹس اور آؤٹر یونٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علیم اور شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔