شہر میں گرمی کی شدت برقرار، آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
04-26-2026
(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا۔ موسم کا حل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 8 سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی خاص کمی کا امکان نہیں۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو مزید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب شہر کی فضائی آلودگی بھی بدستور برقرار ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 153 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور دھوپ میں نکلتے وقت حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے۔