سونے کی قیمت میں پانچ روز بعد دوبارہ اضافہ
04-25-2026
(لاہور نیوز) عالمی سطح پر جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں پانچ دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم 24 قیراط فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 92 روپے بڑھ کر 8049 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4708 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔