اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ، 10 ہزار سے زائد گرفتار
04-25-2026
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے رواں سال اے اور بی کیٹیگری کے 10 ہزار 841 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے پولیس حکام نے موثر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کینٹ ڈویژن میں 2 ہزار 285 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 770 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سٹی ڈویژن پولیس نے 2 ہزار 502 اشتہاری مجرمان کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق صدر ڈویژن میں 1 ہزار 522 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 326 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1 ہزار 436 اشتہاری مجرمان کو پکڑا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں پولیس کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہیں اور ان گرفتاریوں سے مقدمات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مجرمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے، جبکہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔