موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا،لاہور کے آسمان پر بادل منڈلانے لگے
04-25-2026
(لاہور نیوز) موسم نے خوشگوار رخ اختیار کر لیا ہے، لاہور کے افق پر بادل منڈلانے لگے ہیں تاہم سورج کی تپش بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بادلوں کی موجودگی کے باعث صبح سویرے موسم قدرے بہتر رہا، تاہم دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔