پٹرول مہنگا، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا
04-25-2026
(لاہور نیوز) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے اعلان کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ کرایوں میں یہ اضافہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سمیت مختلف شعبوں پر لاگو ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔ دوسری جانب شہریوں نے کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، کیونکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔